جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ؐکا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کے ایوان نے نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ؐکا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی،ایوان میں چار مسودات قوانین بھی متعارف کرائے گئے جنہیںمتعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر کے دوماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی ۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ 51منٹ کی غیر معمولی تاخیر سے

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی صدارت میں شروع ہوا ۔اجلاس کے آغازمیںممتازایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان،مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی پرویز ملک ،نشاط احمد ڈاہا کی وفات اور رحیم یار خان میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہلاک ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ سابق ایم پی اے پیٹر گل کی وفات پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور اقلیتی رکن طارق گل نے دعا بھی کرائی ۔اجلاس میںمسلم لیگ (ق)کی خدیجہ عمر،بسمہ چوہدری اور مسلم لیگ (ن)کے مولانا الیاس چنیوٹی کی جانب سے نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوت ؐکا حلف شامل کرنے کیلئے پیش کی گئی مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔اجلاس میں یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل 2021،راشد لطیف خاں یونیورسٹی بل 2021، پنجاب کیمونٹی سیفٹی میرز ان سپورٹس اینڈ ہیلتھ کلبز اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 2021 بل ایوان میں متعارف کروا دئیے گئے جنہیں سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوںکے سپرد کر کے دوماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔سپیکرنے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کی وفات پر کاروائی مختصر کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بدھ صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف آج (بدھ)مہنگائی پر ایوان میں بحث کا آغاز کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال قائد حزب اختلاف کی تقریر پر جواب دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…