جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بیٹے کو کہا تھا کہ بھارت کیخلاف ایسا کھیلے کہ دنیا داد دے،والد شاہین آفریدی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے بھارت کے خلاف پاکستانی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کو کہا تھا بھارت کیخلاف ایسا کھیلے کہ دنیا داد دے،قوم اور ملک کی دعاؤں سے 29 سال بعد ورلڈ کپ میں

بھارت کے خلاف فتح ملی ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹے کو بھارت کے خلاف ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور بھارت کے خلاف میچ سے 5 گھنٹے قبل بیٹے کو فون کرکے کہا تھا کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے لیکن بھارت کے خلاف ایسا کھیلنا ہے کہ دنیا داد دے اور شاہین نے وہ کردکھایا۔شاہین کے والد نے اپنے انٹرویو میں بالخصوص قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ شاہین کو ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی ٹپس دیتے ہیں۔ایاز خان نے شاہین کے نام پیغام میں کہا کہ میری نصیحت ہے شاہین بہتر اخلاقی رویہ اپنائیں اور جذبات پر قابو پائیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…