جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

سونے کی قیمت کی یکدم بڑی چھلانگ ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اورمنگل کو ایک تولہ قیمت میں 4200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی۔ملک میں ایک تولہ سونے کی

قیمت 1400 روپے بڑھ گئیاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3600 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 168 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1804 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے بدھ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر175روپے کی حد بھی عبورکرگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر مزید 84 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 174 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 175 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے نتائج میں تاخیر اور روپے کی قدر میں کمی کی شرائط کی افواہوں پر کرنسی مارکیٹ میں ہلچل ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے کی ریکارڈ سطح پر بھی عبور کر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک کی شرط کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بائیو میٹرک کے بھی وہ انتظامات نہیں کیے جاسکے ہیں جو نادرا کے تعاون سے ہونے تھے۔ملک بوستان نے کہا کہ جولائی سے اب تک روپے کی قدر 11 فیصد تک گر چکی ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ٹھہرائو اور آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری تک روپے پر دبائو جاری رہ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…