جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ہائی وولٹیج میچ کاپاکستان نے ٹاس جیت لیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوز لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، اس طرح ہائی وولٹیج میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے

، کچھ ہی دیر میں پاک نیوزی لینڈ میچ کا آغاز ہو جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ بابراعظم مضبوط کپتان ہے، وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔ ایک انٹرویومیں میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ کو مذہب کی طرح سمجھا جاتا ہے، پاکستانی کرکٹرز کو اسپورٹس کا بہت احترام ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں پاک بھارت میچ کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، پانچ ہفتوں سے دبئی میں ہوں، کل رات جیسا سماں پہلے نہیں محسوس کیا۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز ڈریسنگ روم سے باہر جتنے بڑے اسٹار ہیں، اندر اتنے ہی انکساری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹیم میں جو کلچر دیکھا وہ آسٹریلین ڈریسنگ روم میں نہیں دیکھا، محمد حفیظ اور شعیب ملک بطور سینئر اپنا کردار اچھا نبھا رہے ہیں۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں مختلف عمر کے پلیئرز ہیں، کچھ تو ہمارے ساتھ بھی کھیلے ہوئے ہیں، مختصر مدت میں پلیئرز کی تکنیک کی بجائے مائینڈ سیٹ پر کام کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کے کرکٹرز مذہب سے بہت قریب ہیں، نماز کے پابند ہیں، یہ بات مجھے اچھی لگی۔گرین شرٹس کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے کہا کہ زبان کا مسئلہ تو ہے مگر کرکٹ سکھانے کیلئے زبان کا سمجھ آنا کچھ زیادہ اہم نہیں، کرکٹ یا اسپورٹس کو آپ اشاروں میں بھی سمجھا سکتے ہیں۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ انڈینز آئی پی ایل میں 130 کی اسپیڈ کا سامنا کرتے پڑے، ان کو شاہین کی اسپیڈ کا سامنا کرنا پڑگیا۔انہوں نے کہا کہ حارث روف کی کہانی بھی کمال ہے، یہ لڑکا ٹیپ بال کھیلتا تھا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آگیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…