جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ کس کس شہرمیں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد،لاہور ( آن لائن/ این این آئی) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علا قوں میں سرد رہے گا۔ پنجاب کے کچھ علاقوں اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں آج میانوالی، خوشاب اور سرگودھا میں مطلع ابر آلود رہنے اور بوند اباندی کی پیشگوئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں شام کے وقت چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کشمیراور گلگت میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے، دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 32800کیوسک اور اخرج 40000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد6100کیوسک اور اخراج6100کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد15600کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد19200کیوسک اور اخراج 11900کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد44000کیوسک اور اخراج 39000کیوسک،چشمہ آمد43900کیوسک اوراخراج 40000کیوسک، تونسہ آمد35800 کیوسک اور اخراج35400 کیوسک، پنجند آمد2800کیوسک اور اخراج 2800 کیوسک،گدو آمد 41900کیوسک اور اخراج 35900کیوسک، سکھر آمد34900کیوسک اور اخراج 6100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد9100کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1510.99 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.783 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1180.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.184 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح640.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.035 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…