ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سی پیک کے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پرکام کاجلد آغازعلاقائی ترقی کا باعث بنے گا،افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کیلئے مدد کرنی

ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فونک کر کے کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم عمران خان نے چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کی تعریف کی ۔ پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔وزیراعظم اورچینی صدر نے دوطرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا،وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے چین کے اقدامات کو سراہا،وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی جانب سے انسداد کورونا امداد کی تعریف کی ۔ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ اسٹرٹیجک تعاون پرمبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا،دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی،تجارتی تعلقات مزیدمضبوط بنانے پراتفاق کیا ،دونوں رہنماؤں میں سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق خصوصی بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم نے سی پیک کے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایم ایل ون ریلوے

منصوبے پرکام کاجلد آغازعلاقائی ترقی کا باعث بنے گا،وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے چینی اقدام کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ افغان عوام کومعاشی مسائل سے نکالنے کیلئے دنیاکردارادا کرے،افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کیلئے مدد کرنی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرکوجلد دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…