جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پرویزخٹک کے بھائی اور بھتیجے نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021 |

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) پی ٹی آئی کے سینئررہنما و وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گائوں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک جلد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی تھی۔یاد رہے چند روز قبل رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک نے کہا تھا کہ اگلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے،مگر سیاسی راستے جدا ہیں،جو دوست ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ہم بھی انہی دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،احد خان خٹک تحصیل نوشہرہ سے تحصیل الیکشن لڑے گا کارکنان تیاریاں شروع کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نےنوشہرہ کے علاقہ کنہ خیل میں حسنین خٹک کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسہ عام اور میڈیا کے نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق تحصل ناظم اور لیاقت

خٹک کے فرزند احد خان خٹک، سابق ناظم مانکی شریف اور لیاقت خٹک کے داماد رحمان خٹک،سابق صدر انجمن تاجران نوشہرہ خالد خان آفریدی،معتصم بااللہ، ظہور کاکا خیل بھی موجود تھے، لیاقت خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ  اسلام آباد میں ہمارے نوشہرہ کے قریبی دوستوں نے کے پی کے ہاوس میں ایک جرگہ منعقد کیا جس میں میرے اور میرے بھائی

وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین راضی نامہ کروایا گیا، تاہم یہ راضی نامہ خاندانی تھا اس صلح کا تعلق ہر گز ہمارے سیاسی سرگرمیوں سے نہیں، لیاقت خٹک نے کہا کہ پہلے کی طرح میرے اور میرے بھائی وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین سیاسی اختلافات جاری رہیں گے، سیاسی راہیں ہم دونوں بھائیوں کے پہلے کی طرح جدا جدا ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…