جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایبٹ آباد میں بیک وقت پیدا 7 بچوں میں سے 6بچے انتقال کر گئے بچ جانیوالے بچے کی حالت کیسی ہے؟انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 26  اکتوبر‬‮  2021 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آباد کیجناح انٹرنیشنل ہسپتال میں گزشتہ ہفتے بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے ۔ پانچ بچوں کا جناح انٹرنیشنل ہسپتال میں انتقال ہواجبکہ ایک بچہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی بچوں کی نرسری میں انتقال کرگیا، بی بی سی اردو کے مطابق بچوں کے والد قاری یار محمد نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش کے 24 گھنٹے

بعد ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد دوسرا بچہ، اس کے بعد ایک ہی رات میں تین بچے ہلاک ہوئے تھے۔انھوں نے کہا کہ جب صرف دو بچے زندہ بچے تو ہم لوگوں نے شور شرابہ ڈالا تو ہمیں بتایا گیا کہ بچوں کو پمز اسلام آباد پہنچایا جا رہا ہے۔ ہم لوگ پمز اسلام آباد جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ پھر بتایا گیا کہ بچوں کو ایبٹ آباد ہی کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔قاری یار محمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ہم ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل ہوئے جہاں پر آج ایک اور بچہ دم توڑ گیا ہے۔ اب ایک بچہ وینٹیلیڑ پر ہے۔بچے جب پیدا ہوئے تھے تو اس وقت ہمیں کہا گیا تھا کہ پانچ بچوں کو وینٹیلیٹر کے بغیر رکھا گیا ہے اور وہ مستحکم ہیں، جب کہ جس بچے کو پہلے دن سے وینٹیلیڑ پر رکھا گیا ہے وہ آج بھی ویلنٹیلیڑ پر ہے۔قاری یار محمد کا کہنا تھا کہ بچوں کی ماں کو ہم لوگوں نے صرف دو بچوں کی ہلاکت کا بتایا ہے اور اس کو ابھی یہ نہیں پتہ کہ اب صرف ایک ہی بچہ زندہ ہے۔ہم اللہ اور رسول کا واسطہ دیتے ہیں کہ ہمیں بتایا جائے کہ بچوں کے ساتھ کیا ہوا ہے اور جو بچہ زندہ بچا ہوا ہے اس کو محفوظ کرنے اور علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔دوسری جانب جناح انٹرنیشنل کی انتظامیہ نے پانچ بچوں جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے ایک بچے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…