جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

روس کے گرین سگنل کے بعد اسرائیل نے اسلامی ملک پر حملہ کر دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

ماسکو (این این آئی)روس کی جانب سے شام میں اسرائیلی کارروائیوں کے بارے میں نروم رویہ اختیار کرنے کے اشارے کے بعد تل ابیب نے شام میں متعدد ایرانی اہداف پر تازہ بمباری کی ہے۔ ان حملوں میں ایران نواز ملیشیائوں کو نشانہ بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر زیوف ایلکن جو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ہمراہ روسی صدر ولادی میر پووتین سے ملاقات کے لیے سوچی گئے تھے

نے وضاحت کی کہ شامی فضائی حدود میں اسرائیل کو اپنی فوجی کارروائیوں اور روس کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے آزادی دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں رہ نما نے ایرانی جوہری معاملے پربات چیت کی۔ اسرائیلی وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نفتالی بینیٹ نے شام میں ایرانی ٹھکانوں کے نقشے بھی پیش کیے اور ان پر بحث کی۔اس کے علاوہ بینیٹ نے مقبوضہ وادی گولان سے 80 کلومیٹر شمال میں ایرانی موجودگی کو ہٹا کر جنوبی شام میں ڈی ایسکلیشن کو دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔قابل ذکر ہے کہ بینیٹ نے جمعہ کو بحیرہ اسود کے شہر سوچی میں روسی صدر پوتین سے ملاقات کی تھی۔ یہ روسی صدر سے بینیٹ کی وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے روسی صدر پوتین کو آگاہ کیا کہ تل ابیب شام پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا جبکہ روسی صدر نے مطالبہ کیا کہ شام پر حملوں میں حکومتی اداروں اور بنیای ڈھانچے کو نشانہ نہ بنایا جائے۔روسی صدر نے بینیٹ کو یقین دلایا کہ روس اور اسرائیل کے شام کے حوالے سے بہت سے اختلافات ہیں لیکن اس کے ساتھ رابطے کے نکات بھی ہیں۔پوتین نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو ڈرون کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تل ابیب کے ساتھ ایک ٹیم بنانے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔بینیٹ کے ساتھ اپنی بات چیت کے آغاز میں صدر پوتین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح کو سراہا اور کہا کہ شام سمیت مشرق وسطی میں روس اور اسرائیل کے کئی مفاات مشترک ہیں۔صدر پوتین نے اس ملاقات کو منفرد اور قابل اعتماد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو تل ابیب کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رکھیگا۔ انہوں نے امید ظاہر کہ بینیٹ اپنے پیشرو نیتن یاھو کے طرز عمل پر کام جاری رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…