جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پکاسو کے فن پارے 17 ارب روپے میں نیلام

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)معروف مصور پابلو پکاسو کی 11 پینٹنگز اور دیگر کام کا امریکا کے شہرلاس ویگاس میں ہونے والی نیلامی میں 10 کروڑ ڈالر (17 ارب 43 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سوتھ بے کی نیلامی لاس ویگاس کے بیلاگیو ہوٹل میں ہوئی تھی

جہاں پکاسو کے یہ فن پارے سالوں سے آویزاں تھے۔یہ نیلامی 25 اکتوبر کو ہسپانوی آرٹسٹ کی 140ویں سالگرہ سے 2 روز قبل منعقعد ہوئی تھی۔ان میں سے 5 پینٹنگز، بیلاگیو کے ڈائننگ ریسٹورنٹ کی دیوار پر آویزاں تھیں جبکہ ریسٹورنٹ میں پکاسو کے دیگر12 فن پارے موجود رہیں گے۔سب سے زیادہ قیمت پکاسو کی محبت اور میوزک پر مبنی میری تھریس والٹر کی 1938 کی پینٹنگ کے ذریعے حاصل کی گئی تھی جو 4 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی اور نیلامی سے قبل لگائے جانے والے تخمینے سے ایک کروڑ ڈالر زیادہ تھی۔بڑے پیمانے پر تیار کیے گئے پورٹریٹس ’ہوم ایٹ اینفینٹ‘ اور ’بسٹ ڈی ہوم‘ بالترتیب 2 کروڑ44 لاکھ اور95 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے جبکہ سیرامک پر بنائے گئے چھوٹے نمونے 21 ڈالر میں فروخت ہوئے اور یہ قیمت ان کی فروخت سے قبل لگائے جانے والے تخمینے سے 4 گنا زیادہ تھی۔تاہم یہ پینٹنگز خریدنے والوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔یہ نیلامی کسینو اور ہوٹل گروپ ایم جی ایم ریزورٹس کی بولی کا حصہ تھی تاکہ اس کے وسیع ذخیرے کو مزید متنوع بنایا جا سکے۔خیال رہے کہ امریکی عجائب گھر اور آرٹ گیلریاں امریکی معاشرے کی ہر سطح پر نسل پرستی کے خلاف 2020 میں پیش آنے والے واقع کے تناظر میں اپنے مجموعے کو وسیع کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔18 معروف امریکی عجائب گھروں کی 2019 کی پبلک لائبریری آف سائنس کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ نمائش میں موجود 85 فیصد فنکار سفید فام اور 87 فیصد مرد ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…