جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

لرزہ خیز جرم دلہن کا شادی کے تیسرے روز گلا کاٹ دیا گیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

قاہرہ(این این آئی)مصر میں گذشتہ ہفتے سامنے آنے والے ایک گھنائونے جرم نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ ایک نئی نویلی دلہن کا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق ایک دلہن کو اس کی شادی کے تیسرے دن یعنی 72 گھنٹے کے اندر اندر گلا کاٹ کر اور اسے شدید زخمی کرکے پھینک دیا گیا۔ لڑکی اس وقت شدید زخمی حالت میں کومے میں ہے

یہ واقعہ الدقھلیہ گورنری میں پیش آیا۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک بہت بڑا معمہ اور پراسرار بن جانے والے اس جرم کی فوجداری تفتیش اورپبلک پراسیکیوشن کی جانب سے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابھی تک گھنائونے واقعے میں ملوث عناصر کا پتا نہیں چلایا جاسکا۔ایجنسیوں کو یہ بھی امید ہے کہ دلہن جو کہ انتہائی نگہداشت کے کمرے میں کوما میں ہے ، حالت میں بہتری آئے گی، کیونکہ اپنے ساتھ بیتے جانے والے اس واقعے کے بارے میں وہی کچھ بتا سکتی ہے۔میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنے خاندان اور بیوی کے اہل خانہ کی مدد سے اسے الجمالیہ اسپتال منتقل کیا مگر حالت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے اسے منصورہ کے ایمرجنسی یونیورسٹی اسپتال ریفر کر دیا۔ایک طبی ذرائع نے بتایا کہ زخمی دلہن میں چھریوں کے زخموں سے چور ہے۔ اس کے سینے اور پیٹ کے علاوہ جسم کے نازک حصوں میں گہرے زخمی لگائے گئے ۔ ڈاکٹروں کا کہناتھاکہ دلہن کے ہاتھ کی رگیں کٹ چکی ہیں اور انہیں بڑے پیمانے پر سرجری کی ضرورت ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…