نئی دہلی(آن لائن)پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے سیماپوری میں آتشبازی کی گئی اور پٹاخے پھوڑے گئے۔گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی اور 10 وکٹوں سے ہرا کر کئی ریکارڈز بھی بنائے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی فتح پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد شہروں میں آتشبازی کی گئی اور پٹاخے پھوڑے گئے۔
نئی دہلی میں پاکستان کی جیت پرآتشبازی کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو نے بھارت کے سابق کرکٹرز کو سیخ پا کردیا ہے۔بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دیوالی پر پٹاخوں پر پابندی ہے لیکن حال ہی میں پاکستان کی فتح پر ملک کے کچھ حصوں میں پٹاخے پھوڑے گئے۔انہوں نے غصے میں مزید کہا کہ چلیں یہ لوگ تو کرکٹ کا جشن منارہے ہوں گے تو دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے کا کیا نقصان ہے؟ یہ سب ڈھونگ کیوں؟ سارا گیان دیوالی پر ہی یاد آتا ہے۔اس کے علاوہ سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی گوتم گمبھیر نے بھی ٹوئٹ کیا اور پاکستان کی جیت پرآتشبازی پر برہمی کا اظہار کیا۔پاکستانیآٰل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کیلئے دبئی گراؤنڈ میں جی جا جی کے نعرے لگ گئے۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر اور سابق کپتان شعیب ملک کیلئے گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی مداح ’جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ شائقین باؤنڈری پر کھڑے شعیب ملک کو جی جا جی کہہ کر پکار رہے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں، جس سے مداح سمیت ثانیہ بھی خوب محظوظ ہوئیں۔24 اکتوبر کو پاکستان کی یادگار فتح پر جہاں پاکستان میں ہر کوئی خوش تھا
وہیں بنگلادیش میں بھی پاکستان کی جیت کا خوب جشن منایا گیا۔بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بنگلادیشی شائقین نے بڑی اسکرین پر پاکستان کو جیتتے ہوئے دیکھا۔29 سیکنڈز کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شائقین کرکٹ پاکستان کی فتح کا جشن مناتے ہوئے
نعرے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کی شاندار فتح کی خوشیاں منانے پر بنگلادیش کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔دونوں ٹیمیں سالانہ کسی نیوٹرل وینیو پر 5 روز کے اندر 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلیں،فاتح ٹیم کو 15 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے۔