جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی جیت پر کراچی کی نجی یونیورسٹی نے چھٹی دیدی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی، لاہور(این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت سے شاندار فتح کی خوشی میں کراچی کی سر سید یونیورسٹی نے طلبہ اور اساتذہ کو چھٹی دے دی۔رجسٹرار کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان کے تاریخ ساز میچ جیتنے

کی خوشی میں 25 اکتوبر بروز پیر یونیورسٹی بند رہے گی ۔ دوسری جانب قومی شاہینوں کی روایتی حریف بھارت کے خلاف غیر معمولی کامیابی ملک بھر میں موضوع بحث بنی رہی ۔سرکاری و نجی دفاتر اور کاروباری مراکز میں شہری پاکستان کی جیت پر بحث کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔پاکستان کی کامیابی کی خوشی میں دفاتر اور کاروباری مراکز میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ ایک دوسرے کو کھانے بھی کھلائے گئے ۔علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح سے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں،روایتی حریف بھارت کیلئے 25اکتوبر کا دن عبرتناک دن تھا،قومی کھلاڑیوں نے اجتماعی طور محنت کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی،امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم پاکستان کو دوسری بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چمپئن بنائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…