بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

شیخ رشید نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں بڑا اعلان کردیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد ( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی شاہینوں کی جانب سے بھارت کو شکست دینے پر ساری پاکستان قوم کو اس فتح عظیم پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستانی ٹیم نے جس جرات،ولولے، طنطنے،دبدبے اوربہادری سے اپنے روایتی حریف بھارت کوشکست دی ہے میں اسے سلام پیش کرتا ہوں۔اپنے ویڈیو بیان

میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارے عالم اسلام میں پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ مجھے افسوس ہے کہ یہ پاکستان اوربھارت کے درمیان پہلا میچ ہے جومیں اپنی قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے گرائونڈ میں نہیں دیکھ سکا۔میں نے اسلام آباد، راولپنڈی کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹینرز ہٹا دیں تاکہ قوم جشن کو تاریخی طریقے سے منائے اور پاکستانی ٹیم اورقوم کو یہ جیت مبارک ہو ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا فائنل آج ہی تھا، دنیا کے مسلمان بشمول بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے جذبات پاکستانی ٹیم کے ساتھ تھے ، سارے عالم اسلام کو فتح مبارک ہو ، پاکستان زندہ باد اسلام زندہ باد۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں سر دار عبد القیوم نے کہاکہ شاہنیوں کے جنون کے آگے بھارتی ٹیم ڈھیر ہو گئی، قومی کرکٹ ٹیم نے عزم، جذبے اور محنت سے کھیلتے ہوئے بھارت کوشکست دی اور کھیل

کے ہر شعبہ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے زبردست بیٹنگ کرکے جیت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کھلاڑیوں سے اگلے میچز میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کی توقع رکھتی ہے ، پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی جیت پر دنیا بھر میں کشمیری خوشی سے سرشار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کے خلاف جیت پر جشن کا سماں ہے ۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ انشاء اللہ قومی ٹیم اگلے میچز میں ایسا ہی شاندار کھیل پیش کر کے قوم کو ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی جیت کا تحفہ دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…