جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی فتح پر سری نگر کی سڑکوں پر جشن ،کشمیریوں کے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھاری تعداد میں بھارتی فوج اور پولیس کی تعیناتی کے باوجودآئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پراتوار کی رات کو مقبوضہ علاقے کی سڑکوں پرجشن کا سماں

تھا اور نوجوان، بچے اور بزرگ خوشی سے جھوم اٹھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ٹی 20 کرکٹ میں 10 وکٹوں سے بھارت کی پہلی شکست ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میںکشمیری انتہائی خوش اور جشن مناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور پاکستان کی جیت پر اپنی خوشی کو روکنے سے قاصر ہیں۔ پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی کشمیری سرینگر اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے ، پٹاخے پھوڑے ، رقص کیا ، پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ پرجوش کرکٹ شائقین نے جیت کی خوشی میں”جیوے جیوے پاکستان” ،”پاکستان زندہ باد”،”تیری جان میری جان پاکستان پاکستان” اور”اللہ اکبر” کے نعرے بلند کیے۔ یہ جشن کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت اور وفاداری کو ظاہر کرتا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قابض حکام نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھا ہے کیونکہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ علاقے کے تین روزہ دورے پرہیں جو آج (پیر کو) ختم ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…