نارووال(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ساراپاکستان مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے اور عمران خان خود ملک چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی سے پاکستان میں غریب کا چولہا بجھ چکا ہے،سفارتی سطح پر ہم بدترین تنہائی کا شکار ہیں،حکومت کی داخلہ پالیسیوں نے ملک کے اندر بھی انتشار پیدا کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملکی مسائل حل کرنے کے بجائے سیر سپاٹے کر رہی ہے، ایسے لگتا ہے کہ پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے اور پاکستان آٹو پائلٹ بن کر چل رہا ہے۔