بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

مظاہرین منگل تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروائینگے اور پھر۔۔۔ تحریک سے مذاکرات کے بعد پیر نور الحق کا بڑا اعلان

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق نے کہاہے کہ مظاہرین منگل تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروائینگے ، تمام راستے کھول دئیے جائینگے ۔ اپنے بیان میں وزیر مذہبی امور نے کہاکہ مظاہرین منگل تک اپنا

احتجاج ریکارڈ کراویں گے،صبح تک تمام بند راستوں کو کھول دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراو نہیں ہوگا، حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے، مظاہرین جدھر ہیں وہاں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام مطالبات قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،دھرنا پر امن رھے گا اور راستے کھلے رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پر امن رہنے کی صورت میں پولیس اور سیکورٹی ادارے دھرنے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریگی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا،حکومت احتجاجی ریلی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کریگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…