اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو تحریک کے مارچ کے پیش نظر اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق انتظامیہ نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی کے لئے اسپیشل انتظامات کئے ہیں۔اس سلسلے میں تازہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈپلومیٹک انکلیو کے
سکیورٹی پوائنٹس پر انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ سپیشل پاس کے بغیر کسی کو بھی ڈپلومیٹک انکلیو میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سفارتی حلقے کو معلومات موصول ہوئی ہے کہ بدنظمی کا خدشہ ہے اور یہ کہ فرانسیسی سفارتخانے کو زیادہ خدشات لاحق ہیں کیونکہ فرانسیسی ایمبیسی ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستے پر واقع ہے۔