جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب آرڈیننس، وزارت قانون نے عدالتوں کو فوری سہولیات دینے سے معذرت کرلی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت قانون نے نیب آرڈیننس کی روشنی میں فوری سہولیات دینے سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالتوں کے ایڈمن ججز کو

لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ٹرائل کی آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ انتظامات کے لیے چھ ماہ کا وقت درکار ہے۔وزارت قانون کی جانب سے ملک بھر کی احتساب عدالتوں کے ایڈمن ججز کو اس حوالے سے خط لکھ دیا گیاہے۔ خط میں کہا گیا کہ ماڈرن ڈیوائسز لگانے تک عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کا عمل نہ روکا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے پرانے سسٹم کے تحت شواہد ریکارڈ کرنے کا عمل جاری رکھا جائے۔خط میں کہا گیا کہ آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے ڈیوائسز کی خریداری کا عمل شروع ہو چکا ہے جو چھ ماہ میں احتساب عدالتوں میں لگائی جائیں گی۔ خط وفاقی سیکرٹری قانون کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…