جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا انتقال کرگئے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا انتقال کر گئے،نشاط ڈاہا کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ روزاپنے خالق حقیقی سے جاملے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کے انتقال پرتعزیت کا اظہارکیا ہے۔نشاط ڈاہا نے سیاسی کیرئیر کا آغاز بطور چیئرمین خانیوال کی حیثیت سے کیا، 2001-05کے درمیان تحصیل ناظم رہے، 2008ء کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔نشاط ڈاہا نے 2009-11کے درمیان معدنیات کے پارلیمانی سیکرٹری کے طور پر کام کیا۔ 2013اور2018ء کے انتخابات میں بھی صوبائی اسمبلی کی نشست جیت کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔نشاط احمد ڈاہا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرنے والے اراکین اسمبلی کے گروپ میں شامل تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نشاط احمد ڈاہا مرحوم کے انتقال پر دلی رنج ہوا- نشاط احمد ڈاہامرحوم سے دیرینہ تعلقات تھے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے-

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…