بنوں ( این این آ ئی)بنوں کے تاجروں نے مہنگائی و بے روز گاری کے خلاف انوکھا احتجاج شروع کر دیا اور صبح صبح کاروباری مراکز و دُکانیں کھولنے سے پہلے آذان دینے لگے ان کے مطابق جب بھی کوئی آفت یا گھمبیر حالات آتے ہیں تو آذان دینے کا حکم آیا ہے تاجر رہنماؤں چیمبر آف کامرس کے صدر شاہ وزیر خان ، غلام قیباز خان ، ناصر خان و دیگر نے کہا کہ اُنہوں نے مہنگائی کے خلاف
سڑکوں پر طویل المدت احتجاج ریکارڈ کیا مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، اب ہم نے اللہ سے رجوع کر لیا ہے کیونکہ ہر آفت و بلا سے نجات پانے کیلئے آذان ہی واحد ذریعہ ہے اور ہم نے اس پر عمل شروع کر دیا ہے موجودہ حکومت ژلہ باری و زلزلے زیادہ آفت ہے ،اسلامی نظر یاتی کونسل کے ممبر سید مولانا نسیم علی شاہ نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی ضرور ہے لیکن اس قسم کے حالات میں آذان دینے کا کوئی شرعی ثبوت موجود نہیں البتہ ماحولیاتی آفات کے دوران ثواب کی نیت سے آذان دی جا سکتی ہے، اسی طرح بچہ پیدا ہو کے اُن کے کان میں آذان دی جاتی ہے، دوسری یہ کہ مہنگائی کے خلاف اس طرح کی اجتماعی آذانیں بھی دینے کا کہیں پر بھی ثبوت موجود نہیں جو تاجروں نے احتجاج کے طور پر شروع کر دیا ہے صرف انفرادی آذان دینے کا حکم ہے لہذا ان معاملات میں سوج سمجھ کر قدم اُٹھا نا پڑے گا لہذا اس طرح کی آذانیں دینے سے گریز کیا جائے ۔