جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فضائی حدود کے استعمال کیلئے امریکہ سے معاہدے کا معاملہ ، پاکستان کا ردعمل بھی آ گیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا۔ترجمان وزارتِ خارجہ نے جاری کیئے گئے بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا میں علاقائی سیکیورٹی

اور انسدادِ دہشت گردی پر تعاون چلا آ رہا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان باقاعدہ مشاورت جاری رہتی ہے، پاکستان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائیوں کیلئے ایئر کوریڈور دینے کے معاہدے کی تجدید نہیں کی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں آپریشنز کے لیے فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کی خبریں درست نہیں۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے، پاکستان اور امریکا باقاعدہ مشاورت میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے نشریاتی ادارے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے کیئے گئے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…