جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے پربھاری بونس پاکستانی کرکٹرز کا منتظر

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021 |

دبئی(یواین پی) ورلڈکپ میں بھارت کو ہرانے پر بونس پاکستانی کرکٹرز کا منتظر ہوگا جب کہ ہر کھلاڑی کو میچ فیس کی مزید آدھی رقم دی جائے گی۔ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا پہلا میچ ہی روایتی حریف بھارت سے ہے،یوں تو اس میں فتح پر کھلاڑیوں کے ویسے ہی

وارے نیارے ہو جاتے ہیں مگر ساتھ ہی سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت بھی انھیں بونس ملے گا۔اس وقت کھلاڑیوں کو معاہدے کے تحت ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے 3 لاکھ 38 ہزار 250روپے ملتے ہیں،بھارت سے جیتنے پر اس کی آدھی اضافی رقم تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا اضافہ ہو جائے گا،یعنی صرف میچ فیس کی مد میں ہی 5 لاکھ سے زائد رقم ملے گی۔رینکنگ کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کو شکست دینے پر بھی گرین شرٹس میچ فیس کا مزید آدھا حصہ بطور بونس حاصل کریں گے،ورلڈکپ کا فائنل جیتنے پر 300فیصد بونس کھلاڑیوں کو دیا جائے گا،یوں دیگر انعامات کے ساتھ وہ 10 لاکھ سے زائد رقم اضافی حاصل کر سکیں گے۔یاد رہے کہ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے 16لاکھ ڈالربطور انعام دیے جائیں گے۔سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق انعامی رقم کھلاڑیوں میں یکساں تقسیم ہوتی ہے، اس میں سے ایک کھلاڑی کے شیئر کی مساوی رقم ٹیم مینجمنٹ کو دی جائے گی، پی سی بی کھلاڑیوں کے لیے عام طور پر الگ سے انعام کا بھی اعلان کرتا ہے،حکومت اور دیگر شخصیات سے بھی انعامات ملتے ہیں، اس لحاظ سے اگر ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی توکھلاڑی کروڑوں روپے کما سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…