جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

روہت شرما نے 2007 ورلڈکپ فائنل کے لمحات کی دلچسپ کہانی سنادی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021 |

نئی دہلی،لاہور (آن لائن، این این آئی) بھارتی کرکٹر روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 2007کے ورلڈ کپ میں ہونے والے فائنل کے لمحات کی کہانی سنادی۔میڈیا سے گفتگو میں روہت شرما نے کہا ہے کہ مصباح الحق نے شاٹ کھیلا تو یووراج سنگھ نے منہ پھیر لیا تھا، انہیں ڈر تھا کہیں سری سانتھ کیچ ڈراپ نہ کردے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصباح الحق

کا کیچ سری سانتھ کی زندگی کا سب سے اہم کیچ تھا۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ جوہانسبرگ کا نیوٹرل مقام بھی پاک بھارت فینز سے بھرا ہوا تھا ، مجھے پہلی بار اندازہ ہوا تھا کہ پاک بھارت میچ کا ماحول کیا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ 2007 ء کے پہلے ٹی 20ورلڈ کپ ایڈیشن میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد 5 رنز سے شکست دی تھی، دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے زبردست کمبی نیشن بنا ہوا ہے، امید اچھا پرفارم کریگی ۔ ایک انٹرویومیں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے زبردست کمبی نیشن بنا ہوا ہے، پوری قوم کی طرح میں بھی بہت پر امید ہوں کہ پورے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو اکیلے میچ جتوا سکتے ہیں، قومی ٹیم پورے ورلڈ کپ میں ضرور اچھا پرفارم کرے گی۔محمد یوسف نے کہا کہ کرکٹ میں یہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ کونسی ٹیم کہاں

تک آگے جائے گی لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ فائنل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ہمیں قومی ٹیم سے امید ہے کہ فائنل بھی جیتے گی۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز پچھلے ایک عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں جبکہ مڈل آرڈر اچھا ہے

جس میں سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عماد وسیم اور شاداب خان دونوں اچھے اسپنرز ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رئوف فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاندار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں حسن علی کا بہت بڑا فین ہوں، حسن علی سے ہمیشہ امیدیں لگا کر رکھتا ہوں کیونکہ وہ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں۔محمد یوسف کا حسن علی کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہت شاندار ہیں، حسن علی کلین ہٹنگ کرتے ہیں، وہ ایسے پلیئر ہیں جو ٹیم کو اٹھا کر رکھتے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…