اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری جلد کی جائے ،آئی ایم ایف نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف، سٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری میں پیش رفت کا خواہاں ہے۔ آئی ایم ایف کی پاکستان میں ریذیڈنٹ چیف ٹیریسا دبان سانچیز کا کہنا ہے کہ 6 ارب ڈالرز کے توسیعی فنڈ سہولت پر پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات جاری ہیں۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف اقتصادی

اور مالیاتی پالیسیوں پر یادداشت کو تاحال حتمی شکل نہیں دےسکے ہیں جو کہ 6 ارب ڈالرز کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت چھٹے جائزے کو مکمل کرنے کے لیے تھی۔ گزشتہ دو ہفتوں میں سٹیٹ بینک کے غیرملکی کرنسی ذخائر میں 1.6 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے کیوںکہ پاکستان نے سکوک بونڈز کی میچورٹی پر 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی کی ہے۔ دوسری جانب مہنگائی کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے کیونکہ حساس قیمت اشاریہ (ایس پی آئی) رواں ہفتے 14.5 فیصد ہوگئی ہے اور گزشتہ ہفتے اس میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، بجلی کی قیمتوں کے ساتھ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بنا ہے۔ جب کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور ریونیوز شوکت ترین واشنگٹن سے سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے وفد کا حصہ ہوں گے۔ جب آئی ایم ایف کی پاکستان میں ریذیڈنٹ چیف ٹیریسا دبان

سانچیز سے جاری مذاکرات سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس پر کام جاری ہے۔ جب کہ سرکاری ذرائع نے  بتایا ہے کہ اب بال آئی ایم ایف کے کورٹ میں ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجٹ 2021-22 کے بعد اور عالمی قیمتوں میں اضافے سے تمام میکرو اکنامک اہداف غیرمتعلقہ ہوچکے ہیں اس لیے مالی، زری اور شرح مبادلہ کے حوالے سے بڑی

تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ نجکاری کے حوالے سے پیش رفت ہو تاکہ خسارے میں جانے والے پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے کو فروخت کیا جاسکے۔ جب کہ آئی ایم ایف پاور سیکٹر کو بھی متحرک کرنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ ڈسکوز کی نجکاری کا خواہاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…