جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی ڈالر نے مقامی کرنسی کو کچل کر رکھ دیا ، تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر نے مقامی کرنسی کو کچل کر رکھ دیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کا روپے کی قدر میں کمی سے فائدے کا بیان ظالمانہ لطیفہ ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گرنے سے روپے کی قدر مزید کم ہوگی۔

اپنے بیان میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرز سے گر کر 17 ارب ڈالرز کی سطح پر آ گئے ہیں، ذخائر میں کمی بیرون قرضہ ادائیگی کے باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کا روپے کی قدر سے متعلق بیان ایک ظالمانہ لطیفہ ہے، کے الیکٹرک 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت گیس نرخ میں 35 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ دی اکانومسٹ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، اشیاء خور و نوش گھی، چینی اور آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، سبزیوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ خریدتے وقت عام آدمی تمام ٹیکس ادا کر رہا ہے، حکومت بڑے کاروبار اور صنعتی شعبے کے افراد کو ٹیکس ریلیف دے رہی ہے، خبریں ہیں کہ مشیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بے نتیجہ چھوڑ کر امریکا سے روانہ ہو گئے ہیں۔رضا ربانی نے کہا کہ مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات بیورو کریسی کے ہاتھ میں چھوڑ دیئے ہیں،حکومت پارلیمنٹ اور عوام کو پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…