پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

یورپ میں بھی توانائی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (آن لائن) یورپ میں توانائی کی آسمان پر جاتی قیمتوں کا مسئلہ آج سے شروع ہونے والے یورپین کونسل کے دوروزہ اجلاس میں اہم ایجنڈا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق

یورپین کمشنر برائے توانائی کادری سمسن اس حوالے سے اپنی رپورٹ اور ممبر ریاستوں کو اس سے نمٹنے کے طریقوں پر مشتمل ’ٹول باکس‘ تجویز کریں گے جبکہ 26 اکتوبر کو یورپین انرجی منسٹرز کے اجلاس میں بھی یہی اہم موضوع ہوگا۔ واضع رہے کہ یورپ بھی ساری دنیا کی طرح اس وقت توانائی کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافے سے لڑ رہا ہے کیونکہ یورپ میں یہی وقت وبائی مرض کوویڈ-19 کے بعد معاشی بحالی کا بھی ہے لیکن توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے اس بحران کے باعث لوگوں کی گھریلو آمدنی پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔اس وقت یورپ میں گیس کی قیمتوں میں اس سال جنوری سے لے کر ستمبر تک 360 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔اس کے ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔اس صورتحال میں یورپین کمیشن ایسے اقدامات تجویز کر رہا ہے جس کے ذریعے توانائی کمپنیوں پر بھی بوجھ نہ پڑے اور صارفین کی مدد بھی ممکن ہو سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…