منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کیخلاف طبل بج گیا،پی ڈی ایم نے راولپنڈی سے ملک گیر احتجاج کا آغاز کر دیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے حکومت کیخلاف ملک گیراحتجاجی مظاہروں کا آغاز راولپنڈی سے کردیا ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت ن لیگ نے کی جب کہ شرکا میں ن لیگ اور جے یو آئی (ف)کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پی ڈی ایم میں شامل دیگر

جماعتوں کی بھی احتجاجی مظاہرے میں نمائندگی موجود تھی لیکن ان کی تعداد بہت کم تھی۔ احتجاجی مظاہرین نے حکومت مخالف بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے صبح مری روڈ پہ رکاوٹیں لگا دی گئی تھیں لیکن دوپہر تک کارکنان لگائی جانے والی تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر لیاقت باغ کے سامنے منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے پہنچ گئے تھے۔خواتین کارکنان نے اس موقع پر احتجاجی دھرنا دیا اور فلک شگاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کی بڑی تعداد آٹا چور حکومت اور گیس چورحکومت کے نعرے لگاتی رہی۔سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ عوام کو اب سڑکوں پر نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک نا اہل چوروں کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا ہے لہذا نالائقوں کو گھر جانا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ترقی کرتے ہوئے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے اور ملکی سلامتی کو تماشہ بنا دیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت حالت یہ ہے کہ لوگوں کے پاس ادویات، چینی اورآٹا خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ن لیگ کی مرکزی رہنما نے کہا کہ مہنگائی کی چکی میں پستے لوگ بچوں کی فیس تک ادا کرنے سے قاصر ہیں، گھروں کا کرایہ تک ان سے ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نا اہل چوروں کی وجہ سے ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا برا حال ہو چکا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک اب مزید چوروں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، ان نا لائقوں کو گھر جانا ہو گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ ان کا دعوی تھا کہ ارباب اقتدار کو ووٹ دینے والے بھی اب پریشان ہو کر انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب احتلاف میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے اور آغاز راولپنڈی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ن لیگ سے قبل پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی چند روز قبل منعقدہ اجلاس کے بعد مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…