جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کے لئے پیٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلی، گورنرز، وفاقی وزراء، پی ٹی آئی کی

مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تحریک پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی کمی سے متعلق تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی اور ڈینگی کی وباء سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پربھی بات چیت ہوئی، انتخابی اصلاحات کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم آمدنی والوں کے لئے پیٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کی، موٹر سائیکل، رکشہ اور عوامی سواری کو سبسڈی ریٹ پر پیٹرول دینے کا پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے اور یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…