جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں پولیس اورہندوانتہاپسندوں کا عید میلاد النبیۖ کے جلوس پر حملہ، کئی افراد زخمی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس اور ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے عید میلاد النبیۖ کے جلوس پر حملہ کرکے متعدد افرادکو زخمی کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلمانوں نے مدھیہ پردیش کے قصبے دھرمیں پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کے یوم ولادت کے موقع پر

پرامن جلوس نکالا۔ہندو انتہا پسندوں نے جلوس کو سڑکوں سے گزرنے سے روک دیا۔ اس موقع پر ہندو انتہاپسندوں نے جلوس کے شرکاء پر شدید حملہ کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس بھی ہندو انتہاپسندوں کے ساتھ مل گئی اور مسلمانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک طرف ہندو انتہاپسند لاٹھیوں اور پتھروں سے مسلمانوں پر حملہ کر رہے تھے اور دوسری طرف پولیس فورس بھی لاٹھیوں سے مسلمانوں پر تشدد کر رہی تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس اہلکار مسلمانوں کی داڑھی کھینچتے رہے اور انہیں ان کے بالوں سے زمین پر گھسیٹتے رہے۔دریں اثناء بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپورمیں عید میلاد النبی ۖ کے جلوس کی اجازت نہ ملنے پر مسلمانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد پریڈ چوک پر پہنچی ، احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…