اسلام آباد /لندن(این این آئی)انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔
ایک بیان میں جہاد آزور نے کہا کہ قرض پروگرام کی مختلف شرائط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پاکستان کی جانب سے حالیہ اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہوچکے ہیں۔دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔رضا باقر نے کہا کہ اب تک 2 لاکھ 60 ہزار روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کھل چکے ہیں، جن کے ذریعے 2.6 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں، مہنگائی پوری دنیا میں ہورہی ہے، امریکا میں جو مہنگائی ہے وہ پچھلے 30 سالوں میں نہیں ہوئی۔