پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ شکیب الحسن نے یہ کارنامہ اسکاٹ لینڈ کیخلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سرانجام دیا۔34 سالہ شکیب الحسن نے مسقط میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں 17 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں لاستھ ملنگا کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔شکیب نے 89 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 108 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ لاستھ ملنگا کی ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی تعداد 107 ہے۔ملنگا نے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ گزشتہ سال مارچ میں کھیلا تھا جبکہ اس سال انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔موجودہ ورلڈ کپ میں شریک پلیئرز میں شکیب کے ریکارڈ کے قریب تر بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 99 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلیکے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کیخلاف اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دے دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…