جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مودی حکومت بھارت کو اقلیتوں سے خالی کرنے کے مشن پر ہے، تہلکہ خیز رپورٹ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)جب سے بھارت میں بی جے پی اقلیتوں کا سفایا کرنے کے مشن کے ساتھ برسر اقتدارآئی، مسلمانوں ، عیسائیوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں پر ظلم و ستم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا قوتوں کی طرف سے چلائی جارہی ایک منظم مہم کی وجہ سے مسلمانوں ، عیسائیوں

، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو اپنی بقاء کے خطرے کا سامنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کے پیچھے کارفرما قوت ہندوتوا کانظریہ ہے ۔ایک ایسا نظریہ جوبھارتی عیسائیوں ، مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کو بھارت کے حقیقی شہری تسلیم نہیں کرتااوران پر الزام لگاتا ہے کہ ان کی فاداریاں بھارت سے باہر ہیں اور ملک کو ان کی موجودگی سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ اس نظریے کی وجہ سے مسلمانوں ، عیسائیوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کو ایک منظم اور محتاط طریقے سے نشانہ بنانے کے منصوبے تیارکئے جاتے ہیں۔’’ اوپن ڈورز یوکے اینڈ آئرلینڈ‘‘ کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ لینڈرم لکھتے ہیں کہ بھارت میں عیسائیوں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ مذہبی اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حالیہ لہر کی وجہ سے بھارت میں عیسائیوں کو شدید اورغیر معمولی دباؤ کا سامنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گائو رکھشا کے بے ہنگم ہجوم یا پرتشدد دستے مسلمانوں اور عیسائیوں کو نشانہ بناتے ہیں اور انہیں ظالم کے طورپر پیش کرتے ہیں۔ وہ مستقل طورپر خوف کی حالت میں زندگی گزاررہے ہیں کیونکہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت ملک کو اس کی اقلیتوں سے خالی کرنے کے مشن پر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نے بھارت کے جمہوری ہونے پر سوالات کھڑے کئے ہیں ۔ رپورٹ میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیاگیا ہے کہ وہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو بچانے کے لیے آگے آئیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…