جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں بنگلہ دیش کی شکست پر بھارتی شہریوں کا جشن

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021 |

ابو ظہبی (این این آئی)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء نے دوسرا گروپ میچ بنگلہ دیش کی شکست پر بھارتی شہریوں نے جشن منایا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بنگلہ دیش

کی شکست پر اسکاٹ لینڈ سے زیادہ بھارتی شہری خوش نظر آئے ۔ایک ٹوئٹر صارف نے بنگلہ دیش کی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ اسکاٹ لینڈ سے ہار گئے۔ دوسرے صارف نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کو احساس ہو کہ آپ نے ورلڈ کپ کے میچ میر پور کے باہر دبئی میں کھیلنا ہے۔ایک اور ٹوئٹر صارف نالا سنگم نے بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہمارا مذاق اڑایا تھا اور اب یہ خود مذاق بن گئے ہیں۔ کچھ ٹوئٹر صارفین نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی جانب سے ماضی میں کسی جیت کا جشن منانے کی ویڈیو شیئر کی۔ ایسی ہی ایک پوسٹ میں پرباتھ نامی صارف نے لکھا کہ ’اب کون ڈانس کر رہا ہے؟بھارتی شہریوں کی جانب سے اس غیر متوقع ردِعمل کی وجہ جلد ہی اس وقت سامنے آگئی جب کچھ ٹوئٹر صارفین نے بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم کی ایک پرانی ٹوئیٹ کا عکس شیئر کیا۔ اس ٹوئیٹ میں ٹی20 ورلڈ کپ 2016ء کے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر مشفق الرحیم نے اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔ٹوئٹر پر بھارتی صارفین کا یہ ردِعمل نظر آنے کے بعد امکان ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مستقبل میں ہونے والے میچوں کو بھی روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ جیسی ہی اہمیت حاصل ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…