جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

مظفر گڑھ: گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرگڑھ(این این آئی) مظفر گڑھ میں کمرے کے چھپڑ کو آگ لگنے سے 4بچوں اور 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ علی پور روڈ پر بستی پیر جہا نیاں میں گزشتہ شب ایک بجے گھر کے چھپڑ

کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار بچوں جن میں 2 ماہ کی بچی بھی شامل ہے اور 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد 65 سالہ محمد نواز ولد فیض بخش،35 سالہ خورشید مائی زوجہ فاروق،19 سالہ فوزیہ مائی زوجہ کالا خان،12 سالہ شاہنواز ولد فاروق،10 سالہ سرفراز ولد فاروق، اڑھائی سالہ یعقوب ولد فاروق،2 ماہ کی بے بی دختر فاروق زندہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔طلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسMGA. 22اور فائروہیکل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے اب تک سات افراد کی میتوں کو باہر نکالا،مقامی لوگوں کے مطابق گھر میں 8 افراد رہائش پزیر تھے، رسکیو عملہ نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے،پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے،آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی جبکہ بدقسمت خاندان کے زندہ بچ جانے والے ایک نوجوان محبوب کی طرف سے پولیس کو دی گئی درخواست میں اپنے

سسرالیوں پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کے سسرالیوں کی طرف سے بدلہ لینے کی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی تھیں،محبوب نے الزام لگایا کہ اس کے سسرالیوں نے اس کے گھر والوں کو رسیوں سے باندھ کر کمرے کو آگ لگا کر اس کے خاندان کے 7 افراد کو قتل کیا ہے،پولیس تھانہ سول لائنز نے نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…