کراچی (این این آئی)نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو اب تک سزا نہ ملنے پر سابق اداکارہ نور بخاری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر نور بخاری نے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اْنہوں نے پاکستان کے قانونی نظام پر شدید تنقید کی۔نور بخاری نے اپنی انسٹا سٹوری میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے نظام کیلئے شرم کا مقام ہے۔‘سابق اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ملزم اپنے ہر ایک جْرم کا اعتراف کر رہا ہے اور پھر بھی اس کو سزا نہیں مل رہی‘۔اْن کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین بھی نور بخاری سے متفق نظر آرہے ہیں۔