جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حضرت آدم علیہ السلام کی زمین پر آکر اللہ سےپہلی فرمائش ۔۔ ایمان افروز معلومات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حضرت آدم علیہ السلام بہشت سے زمین پر تشریف لے آئے تو بارگاہ خداوندی میں عرض کیا۔ کہ خدایا میں یہاں نہ تو ملائکہ کی تسبیح و عبادت کی آواز سن سکتا ہوں نہ ہی کوئی عبادت خانہ نظر آتا ہے جیسا کہ آسمان میں بیت المعمور دیکھتا تھا۔ جس کے ارد گرد ملائکہ طواف کرتے تھے۔ اس پر اللہ پاک کا حکم آیا کہ جاؤ جہاں پر ہم نشان بتائیں وہاں پر کعبہ بیت اللہ بنا دو۔

اور اس کے ارد گرد طواف بھی کر لو اس کی طرف نماز بھی ادا کر لو۔ حضرت جبرائیل علیہا لسلام ان کی رہبری کے لئے ان کے ساتھ چل پڑے۔ اور انہیں اس مقام پر لے آئے جہاں سے زمین بنی تھی یعنی جس جگہ جھاگ بنی تھی اور پھر وہی جھاگ پھیل کر پوری زمین بنی۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اپنا پر مار کر ساتویں زمین تک بنیاد رکھ دی۔ جس کو ملائکہ نے پانچ پہاڑوں کے پتھروں سے بھرا، کوہ طور، کوہ لبنان، کوہ جودی، کوہ طور زیتا، اور کوہ حرا۔ بنیاد بھرنے کے بعد نشان کے لئے چاروں طرف کی دیواریں بھی اٹھا دیں۔ اس طرف حضرت آدم علیہ السلام نماز بھی پڑھتے رہے اور طواف بھی کرتے رہے۔ طوفان نوح تک کعبہ اسی حالت میں رہا۔ طوفان کے وقت وہ عمارت آسمان پر اٹھا لی گئی اور وہ جگہ ایک اور اونچے ٹیلے کی صورت میں رہ گئی۔ مگر لوگ پھر بھی برکت کے لئے یہاں آتے تھے۔ اور آ کر دعائیں مانگتے تھے۔ پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے تک کعبہ اسی حالت میں رہا۔ جب حضرت اسماعیل اور حضرت حاجرہ یہاں آ کر رہے اور یہاں کچھ آبادی ہو گئی تو حضرت حاجرہ کے انتقال کے بعد حضرت ابراہیم کو حکم ہوا کہ حضرت اسماعیل کو ساتھ لے کر خانہ کعبہ کی عمارت تعمیر کریں۔اس کی نشانی اس طرح کی گئی کہ ایک بادل کا ٹکڑا بھیجا گیا تاکہ اس کے سایہ سے کعبہ کی حد مقرر کی جائے۔ حضرت جبرائیل نے اس سایہ کی مدد سے خط کھینچا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس خط پر اس قدر کھدائی کی کہ بنیاد آدم نمودار ہو گئی۔ پھر اس پر عمارت بنائی۔اس کی بلندی۹ ہاتھ تھی ار رکن اسود سے رکنشامی تک دیوار کی لمبائی ۳۳ ہاتھ اور رکن شامی سے رکن غربی تک ۲۲ ہاتھ۔ اور رکن غربی سے رکن یمانی تک ۳۱ہاتھ اور رکن یمانی سے رکن اسود تک ۲۰ ہاتھ تھی۔ اس طرح خانہ کعبہ کی عمارت مستطیل کی شکل میں بنی۔ حضرت ابراہیم نے خانہ کعبہ کے اندر ایک تغار سا بنایا ۔ تاکہ کعبہ کے لئے جو نذرانے اور تحفے آئیں وہ اس میں رکھے جا سکیں۔ اس کے دروازے دو تھے ایک داخل ہونے کے لئے اور ایک نکلنے کے لئے۔ کعبہ بنانے والے حضرت ابراہیم تھے اور ان کو گار اور پتھر اٹھا کے دینے والے حضرت اسماعیل تھے۔ اس دفعہ اس کی تعمیر کے لئے ۳ پہاڑوں کے پتھر لائے گئے۔ بعد میں اس عمارت میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی۔ اس کی اونچائی مزید بڑھائی گئی۔ دروازہ بھی دو کے بجائے ایک کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…