پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

کورونا کی چوتھی لہر بھی دم توڑ گئی،ہفتے میں ایک روز کی لازمی بندش ختم، کاروباری افراد اورشادی ہالز والوں کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا کے دوران ہفتے میں ایک روز کی لازمی بندش ختم کر دی۔ جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

اجلاس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کم بیماری کے پھیلاؤاور جاری ویکسینیشن مہم کے تناظر میں ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے۔ اجلاس میں کورونا کے کم پھیلاؤ اور ویکسی نیشن مہم کے تناظر میں ایک دن کی لازمی بندش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ان ڈور شادی میں شرکا کی تعداد200 سے بڑھا کر 300کر دی گئی، آؤٹ ڈورشادیوں میں 400 کے بجائے 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھول دیا گیا،نئے ایس او پیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا اور 28 اکتوبر کو این سی اوسی اجلاس میں موجودہ ایس او پیز پر نظرثانی کی جائیگی۔این سی او سی نے اپیل کی کہ عوام ویکسی نیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…