پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اور آڈیو سامنے آ گئی، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گریٹراقبال پارک واقعہ کے کرداروں ریمبو اور عائشہ اکرم کی ایک اورمبینہ آڈیوسامنے آگئی ہے جس میں ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ ریمبو اصرار کر کے عائشہ کو مینار پاکستان آنے کیلئے کہتا ہے۔ سامنے آنے والی مینہ آڈیو میں ریمبو عائشہ کو گریٹر اقبال پارک میں آنے پر

زور دیتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک آنا،آپ کی ورتھ (شہرت)میں اضافہ ہو گا،آپ کوپتہ چلے گا کہ آپ کسی جگہ پر آئی ہوئی ہو،وہاں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہو گا، سرکاری سکیورٹی ہو گی۔آڈیو میں ریمبو کہتا ہے کہ میں آپ کو اکثر جس فراک کا کہتا ہوں آپ نے وہ فراک پہن کر آنا ہے جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ میں نے چودہ اگست کی مناسبت سے کپڑے پہن کر آؤں گی۔ ریمبو ایک بار پھر کہتا ہے کہ تم نے چار بجے تک آجا نا ہے، پھر اپنی ورتھ (شہرت) دیکھنا جس پر عائشہ کہتی ہے کہ میری آپ نے جو پہلے عزت بنائی ہے اس کا مجھے پتہ ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عائشہ اکرم نے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں عائشہ اکرم نے مرکزی ملزم ریمبو کی آڈیوڈی آئی جی کوپیش کردی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ عائشہ اکرم نے پولیس کی مدد کر کے حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے، عائشہ سے زیادتی ہوئی،اس نے خود ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ اس کو شامل تفتیش کیا جائے جبکہ پلان کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔



کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…