نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر پر طنزیہ نشتر چلا دیئے۔بھارتی میڈیا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میں نے شعیب اختر سے بات کی اور انہیں کہا کہ پاکستان او بھارت کے میچ کا کیا فائدہ؟انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے کھیلے گا اور پھر ہارے گا، ہماری ٹیم بہت تگڑی ہے، پاکستان کا کوئی چانس نہیں ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔