ہائی ٹیک نظام کی شمولیت، پاکستان کا ائیر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

14  اکتوبر‬‮  2021

کراچی/راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ ہا ئی ٹیک سسٹم کی شمولیت سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، پاک فضائیہ اور آرمی ایئر ڈیفنس کے مابین ربط سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے، وطن عزیز کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں بہتر طور پر مدد ملے گی۔آئی ایس پی آر کے

مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چینی ساختہ ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم کی آرمی ایئرڈیفنس میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف کو کمانڈر ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے ویپن سسٹم سے آگاہ کیا گیا، ہائی ٹو میڈیم ائیر ڈیفنس سسٹم،ایچ کیو 9 پی،ویپن سسٹم 100 کلومیٹر تک اپنے اہداف کو انگیج کر سکتا ہے، آرمی ائیر ڈیفنس میں شامل کیا گیا ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم، جہاز، کروز میزائل اور بی وی آر ہتھیاروں سمیت مختلف ٹارگٹس کو انگیج کرتا ہے، ایچ کیو 9 پی ویپن سسٹم سے پاکستان کا فضائی دفاع مزید ناقابل تسخیر ہو گیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ ہائی ٹیک سسٹمز کی شمولیت سے ملکی ائیر ڈیفنس صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور وطن عزیز کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں بہتر طور پر مدد ملے گی، ایئرڈیفنس مجموعی دفاعی نظام میں خصوصی اہمیت کاحامل ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ اور آرمی ایئر ڈیفنس کے مابین مثالی ربط سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے، ایئر فورس اور آرمی ایئر ڈیفنس فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے مثالی کام کر رہے ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری خطے میں استحکام کا عنصر ہے، تقریب میں چینی حکام نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…