ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مہنگائی سے پریشان حال عوام پر مزید بوجھ لادنے کا امکان، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے نئی شرط رکھ دی، حکومت نے بھی تیاری کر لی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت نے 300 ارب روپے کے سیلز ٹیکس استثنیٰ کو ختم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت 578 ارب 45 کروڑ روپے کا ٹیکس استثنیٰ دیا جارہا ہے، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی شرط رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس استثنیٰ بذریعہ صدارتی آرڈی نینس ختم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس استثنیٰ والی اشیاء پر زیرو ریٹڈ کی جگہ اب 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا جبکہ برآمدی شعبے پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہی رہے گی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی تبدیل نہیں ہوگی، موبائل فون پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد تک بڑھائی جاسکتی ہے۔اس معاملے پر ترجمان ایف بی آر سے موقف لینے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا پر اْن کا موقف نہیں مل سکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…