جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاکستان کی مختصر عرصے میں روایتی حربی صلاحیتیں مزید مستحکم، پاک فوج دنیا کی پہلی دس بہترین افواج میں شمار ہوئی، دفاعی اور فوجی ماہرین

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاکستان نے مختصر عرصے میں اپنی روایتی حربی صلاحیتوں کو نہ صرف مزید مستحکم کیا ہے بلکہ ان کے دور میں پاک فوج دنیا کی پہلی دس بہترین افواج میں شمار ہوئی، موجودہ معاشی حالات کے باوجود پاکستان اپنی روایتی صلاحیت میں خود انحصاری کے حصول کیلئے کوشاں رہا،

جدید ترین ہتھیاروں کا نظام ہویا فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم، ٹینک ہوں یا راکٹ، پاکستان کی روایتی حربی صلاحیت ہمارے مضبوط دفاع کی ضمانت اور دشمن کیلئے خطرے کی علامت ہے، دفاعی اور فوجی ماہرین کے مطابق ۔LY-80ویپن سسٹم ہو یاHIMADS یا فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم، VT-4ٹینک ہو یا A-100راکٹ، موجودہ معاشی حالات کے باوجود، پاکستان اپنی روایتی صلاحیت میں خود انحصاری کے حصول کیلئے کوشاں رہا۔ پاکستان کی روایتی حربی صلاحیت دراصل ہمارے مضبوط دِفاع کی ضمانت اور دْشمن کیلئے خطرے کی علامت ہے۔ LY-80ویپن سسٹم، 12مارچ2017کو پاک فوج میں شامل ہوا۔ Ready to Fireجنگی جہاز۔کروز میزائل اورUAVsکو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ 40کلو میٹر رینج کا حامل یہ ویپن سسٹم50ہزار فٹ کی بلندی پر بیک وقت6ٹارگٹس کوengageکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سسٹم میں کمانڈ وہیکل، سر ویلنس وہیکل، گائڈنس وہیکل اور فائرنگ وہیکلز شامل ہیں۔ LOMADرجمنٹ فارمیشنز کی تمامManeoursکو ہر طرح کے فضائی خطرے کے خلاف موثر ائیر ڈیفنس مہیا کرتی ہے۔ A-100 MLRS،A-100راکٹ4جنوری2019کو پاک فوج میں شامل کیا گیا۔ یہ راکٹ پاکستانی سائنسدانوں نے خود تیار کیا۔ 100کلومیٹر رینج کا حامل یہ راکٹ دْشمن کی جنگ کیلئے

تیاری اور میدانِ جنگ کی طرف حرکت کو مؤثر طریقے سے روک سکتا ہے۔ فتح1- گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ 7جنوری2021کو کیا گیا۔ فتح1-روایتی ہتھیاروں کو دْشمن کے علاقے کے بہت اندر جا کر ڈیلیور کر سکتا ہے۔ یہ پاکستان کا اپنا تیار کردہ زبردست اور کاری ہتھیار ہے۔ VT-4ٹینک، 12اکتوبر2021کو پاک فوج میں کمیشن کیا گیا۔ VT-4 ٹینک کا شمار دورِ حاضر کے سب سے بہترین ٹینکس میں ہوتا ہے۔جس کا موازنہ دْنیا کے

کسی بھی Tank سے کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹینک سٹرائیک فارمیشنز کامہلک ترین ہتھیارہے۔۔ VT-4ٹینک، Advance Armour Protection, High Maneuverability, Exceptional Fire Power and State of the Art Technology سے لیس ہے۔۔ 125ملی میٹر گن سے لیس، Auto Transmission SystemاورDeep Water Fording Operation کی خصوصیات کا حامل ہے۔ VT-4ٹینک دْشمن کیلئے

ہیبت کی علامت اور پاکستان کے مضبوط دِفاع کی ضمانت ہے۔ ۔ HIMADS HQ-9/P، 14اکتوبر2021کو پاکستان آرمی ائیر ڈیفنس میں شامل کیا گیا۔ جہاز، کروز میزائل اورBVRہتھیاروں سمیت مختلف ٹارگٹس کو100کلو میٹر سے زائد رینج پر انگیج کر سکتا ہے۔ FlexibilityاورPrecisionمیں یہ ہتھیار اپنی مثال آپ ہے۔ HIMADSسے پاکستان کا فضائی دِفاع مزید ناقابلِ تسخیر ہو گیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…