تحصیل ساہیوال(این این آئی) بلدیاتی انتخابات میں یوتھ کونسلر کی عمر کی حد 25 سال سے بڑھا کر 32 سال کردی گئی ہے،اب 32 سال کے نوجوان بھی یوتھ کونسلر کا انتخاب لڑ سکیں گے جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے یوتھ کونسلرز کے لیے تمام ضلعی یوتھ ونگز کے صدور سے امیدواروں کی فہرستیں تیار کرنے کے لیے کہا ہے اور یہ بھی ہدایت
کی ہے کہ دیگر جماعتوں سے یوتھ ونگ میں آنے والے کسی ایسے امیدوار کا نام نہ دیا جاے کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے کم از کم 5 سال اس جماعت میں یوتھ ونگ کا ممبر ہونے والے افراد کے نام مانگیگے ہیں تاکہ انھیں مختلف نشتوں پر کامیاب کروایا جاسکے یاد رہے کہ حکومت نے میڑوپو لیٹن کارپورشن،میونسپل کارپورشن اور ٹاون کمیٹیز میں یوتھ کے لیے نشیتں مختص کر رکھی ہیںـ