جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بھنگ کا ایک بیچ 12 ڈالر کا ہے اب بیج بھی تیار کریں گے، شبلی فراز

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کے ایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے روات کے قریب بھنگ کے بیج بھی تیار کیے جائیں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں پی سی ایس آئی آرحکام نے بھنگ کی

پیداوار کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھنگ کوصنعتی اورادویات میں استعمال کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ سی بی ڈی آئل کا ایک لیٹر 10ہزار ڈالر ہے روات میں ادویات میں استعمال کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھنگ کیایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے روات کے قریب بھنگ کے بیج بھی تیار کیے جائیں گے، 2025 تک بھنگ کی عالمی مارکیٹ 95ارب ڈالرتک پہنچ جائیگی۔حکام نے بتایا کہ گجرخان میں صنعتی مقاصدکیلئے100ایکڑبھنگ کی کاشت شروع کریں گے اے این ایف نے بھنگ کی کاشت کیلئے4 سائٹس کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھنگ کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاردلچسپی لے رہے ہیں ملک میں ابھی تک بھنگ کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں، دسمبرتک ملک میں بھنگ کی کاشت کی پالیسی آجائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…