اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کو تبادلے پر پروٹوکول میں رخصت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں الوداع کرنے کیلئے بھگیوں ، ڈلچیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔جبکہ سینکڑوں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر انہیں الوداع کہنے کیلئے پہنچے اور ان پر پھول نچاور کرتے رہے ۔ معروف صحافی
نے اس حوالے سے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’یہ کوئی بارات نہیں گورنر پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی پی او رانا عمر فاروق کے تبادلے کے بعد رخصتی کے مناظر ہیں جس پر ضلع بھر کے تھانوں کی گاڑیاں پروٹوکول دینے پہنچیں۔ واضح رہے کہ ڈی پی او رانا عمر فاروق کا کچھ روز قبل تبادلہ ہوا تھا انہیں وزیراعلیٰ کے سٹاف افسر کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں ۔
یہ کوئی بارات نہیں گورنر پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی پی او رانا عمر فاروق کے تبادلے کے بعد رخصتی کے مناظر ہیں جس پر ضلع بھر کے تھانوں کی گاڑیاں پروٹوکول دینے پہنچیں@ImranKhanPTI صاحب سرکاری وسائل کے اس ضیاع پر ان سے سوال کیوں نہیں پوچھا گیا؟ pic.twitter.com/dymSnRgjKf
— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 11, 2021