ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کرگئے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد(این این آئی)رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹر پر والد کے انتقال سے متعلق ٹوئٹ بھی کی گئی۔محمد عثمان فاروقی پاکستان اسٹیل ملز کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر والد کے انتقال

کی اطلاع دیتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاپا میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔ شرمیلا فاروقی کے ٹوئٹ پر نامور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عثمان فاروقی کے انتقال پر اظہار رنج و غم کیا ہے ۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے پارٹی ایم پی اے شرمیلا فاروقی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عثمان فاروقی کے انتقال کی اطلاع باعثِ صدمہ ہے،مرحوم کی ملک و قوم کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے،بلاول بھٹو زرداری نے تمام سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے اسٹیل مل کے سابق چیئرمین عثمان فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

اپنے بیان میں آصف زرداری نے ممبر سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی سے ا ن کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔آصف زرداری نے سلمان فاروقی سے ان کے بھائی عثمان فاروقی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔آصف زرداری نے مرحوم عثمان فاروقی کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ دریں اثناء نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے شرمیلا فاروقی

کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔ دریں اثنا سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے شرمیلا فاروقی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شرمیلا فاروقی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ محمد عثمان فاروقی کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…