اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

صارفین تیار ہو جائیں، حکومت کا موسم سرما میں روزانہ گیس کی پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) حکومت نے موسم سرما میں گیس کی پندرہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو چوبیس گھنٹے کے دوران صرف نو گھنٹے گیس دستیاب ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے سردیوں میں طویل گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ موسم سرما میں چوبیس میں سے پندرہ گھنٹے لاہوریوں کے چولہے ٹھنڈے رہیں گے جبکہ گیس ڈاکٹر کی دوائی بن کر دن میں تین بار چولہوں کو روشن کرے گی،شیڈول کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی جبکہ دیگر اوقات کار میں شہر بھر میں گیس پریشر ڈان کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق گیس شہریوں کے دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی، کیونکہ قدرتی گیس کم ہونے کی وجہ سے گیس فراہمی کے لئے ایل این جی کا سہارا لیا جاتا ہے اور مہنگی داموں درآمد ہونیوالی گیس کو سسٹم میں شامل کرنے صارفین کو دی جاتی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس دی جا سکے۔سردیوں میں سسٹم میں شامل ہونیوالی ایل این جی کی اضافی قیمت صارفین سے وصول نہیں کی جاتی تاہم رواں سال حکومت نے صارفین سے بلز نہ لینے کیساتھ ساتھ ایل این جی کم سسٹم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…