اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم جونیجو نے امریکی صدر کا دھمکی آمیز خط پڑھایا تو آگے سے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کیا کہا؟ ایسا واقعہ کہ آپ بھی انہیں سلیوٹ کریں گے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ظفر حجازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا دلچسپ قصہ سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ظفر حجازی نے لکھا ہے کہ ’’ڈاکٹر قدیر صاحب نے

ایک بار بتایا کہ انہیں مرحوم جونیجو نے بلایا اور ایک دھمکی آمیز خط پڑھایا جو امریکی صدر کی طرف سے تھا جب ملاقات کے بعد ڈاکٹر صاحب اٹھ کر جانے لگے تو جونیجو مرحوم نے دھیرے سے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اگر ملک پہ کوئی افتاد پڑ جاے تو کتنے وقت میں ہم تجربہ کر سکتے ہیں۔ظفرحجازی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر خان صاحب نے جواب دیا وزیرآعظم صاحب آپ حکم کیجیے، ہم آپ کو حکم واپس لینے کا وقت بھی نہیں دیں گے، اور جونیجو مرحوم کا چہرہ خوشی سے تمتما اٹھا۔ کہاں سے ڈھونڈھ کے لاؤ گے ایسے لوگ۔انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر قدیر کے پاے کا محب وطن کون ہو گا؟؟ انہیں کہا گیا کہ اگر ایک ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کرنے کا الزام اپنے سر لے لیں تو ہاکستان بہت بڑی مصیبت سے بچ سکتا ہے۔محسن پاکستان نے الزام اپنے سر لے لیا۔ کہاں سے لاؤ گے اتنے عظیم لوگ!!!۔ ڈاکٹر ظفر کا ڈاکٹر قدیر خان کو الوداعی پیغام میں کہنا تھا کہ ’آسمان آج پھر اسی طرح رویا اور بجلیاں بھی اسی طرح کڑکیں جیسے سلطان ٹیپو کی شہادت پہ کڑکی تھیں۔شدیدبارش میں بھیگتے ہزاروں نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ اشکبار آنکھوں سے محسن پاکستان کو رخصت کرکے ابھی گھر پلٹا ہوں۔ الوداع محسن پاکستان۔ آسمان تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…