جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم اور پنجاب، کے پی ، بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ میرے مرنے کے انتظار میں ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مراد علی شاہ کو لکھا گیا آخری خط سامنے آگیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد / کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے چار اکتوبر 2021کو لکھے گئے اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کو کہاہے کہ آپ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔نجی ٹی وی کے مطابق

قومی ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا (کےپی) اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ میرے مرنے کی خبر سننے کا انتظار کر رہے ہیں۔  یٹمی پروگرام کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھا خط منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھیجے گئے گلدستے کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے لکھا کہ میں اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں، میں شکر گزار ہوں کہ میرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے مجھے مشکل وقت میں یاد رکھا، وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ وزیرِ اعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو میری یاد تک نہ آئی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو گلدستہ بھیجا تھا جس میں ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا، جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط 4 اکتوبر کو اسلام آباد سے لکھا گیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کے تحت عشرہ رحمت اللعالمین ؐکی تقریبات کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔ اتوار کو وفاقی حکومت کے تحت عشرہ رحمت اللعالمین ؐکی تقریبات کے آغاز کر دیا گیا اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب سے قبل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے فاتحہ خوانی کروائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…